1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:4
بینظیرمیڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ نےکام شروع کردیا،وائس چانسلر
اے آر وائی - لاڑکانہ : شہید بینظیربھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ اور شکاگو کی میڈیکل یونیورسٹی میں ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت پانچ سال تک دونوں یونیورسٹیوں میں طلباء کا تبادلہ ہوگا.
یہ بات شہید بینظیربھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر حیدر سومرو نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نےعملی طورپرکام شروع کردیا ہےابتک تین سمسٹرز کے امتحانات ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سی ایم سی ڈینٹل کالج میں رواں سال فرسٹ ایئر کے داخلے شروع کر دیئے جائینگے۔