1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:4
کراچی میں 41میں سے7 بھتہ خورگروہوں کو گرفتارکرلیا
اے آر وائی - کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اکتالیس بھتہ خور سرگرم ہیں جن میں سے سات مشہور بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے .
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں امن وامان پر اعلیٰ سطح کےاجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یکم جنوری سے اب تک ایک سو پچیس ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بھتہ خوری کے سدباب کیلئے متاثرہ علاقوں میں پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں حکومتی سطح پر چھ کمپلین سینٹر بھی قائم کئے گئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ صوبے سے گزشتہ تین ماہ کے دوران اکیاسی اغوا شدہ افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے جبکہ دس اغوا کاراس دوران پولیس مقابلے میں مارے گئے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ فنگشنل کے تحفظات جلد دور کردیئے جائینگے۔