1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:4
نوے سالہ بزرگ خاتون قومی شناختی کارڈکیلیےدربدر
اے آر وائی - کراچی: کراچی کی نوے سالہ بزرگ خاتون ایک سال سے اپنے نئے قومی شناختی کارڈ کیلئے بھٹک رہی ہےملیر سے تعلق رکھنے والی ست بائی کا کہنا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کی مدت دسمبر 2009میں ختم ہوگئی تھی۔
خاتون کاکہناہے کہ گزشتہ برس مئی میں انہوں نے شناختی کارڈ کیلئے درخواست دی تھی اب نادرا نے ان سے دس ہزار روپے جرمانے کا مطالبہ کیا ہے نادرا کے ذمہ داربتاتے ہیں کہ غلطی سے ایک ہی نمبر کے دو شناختی کارڈ جاری ہوئے۔
ست بائی کا کوئی وارث نہیںمخیر حضرات نے انہیں عمرے کے سعادت کیلئے بھیجنے کا وعدہ کیا لیکن اب وہ نادرا کیلئے دس ہزار روپے کہاں سے لائےست بائی کے قومی شناختی کارڈ میں ان کی پیدائش 1920لکھا ہوا ہے۔