تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7

لوڈشیڈنگ سے کراچی کو پانی کی فراہمی شدید متاثر

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے واٹر بورڈ کی تنصیبات بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ پمپنگ اسٹیشنز بند ہونے سے شہر کو پانچ کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہے۔



واٹر بورڈ کے ذرائع کے مطابق دھابیجی، گھارو اور پپری سمیت شہر کے مختلف پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی شہر کو فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔



ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کی بار بار توجہ دلانے کے باوجود پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے شہری پانی کو احتیاط سے استعمال کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.