1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9
کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ سے3 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے صدر اور پاک کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق پاک کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا جبکہ صدر میں فائرنگ کا واقعہ اے بی سینا لین میں واقع ہوٹل پر پیش آیا۔ جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ہوٹل پر موجود ایک شخص موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسرے شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔