1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
سبی:کوئٹہ ایکسپریس کی ساڑھے پانچ گھنٹے بعد لاہور روانگی
اے آر وائی - سبی : کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین کوئٹہ ایکسپریس کو ساڑھے پانچ گھنٹے کے بعد سبی سے روانہ کردیا گیا۔ کوئٹہ ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیاتھا۔
سبی ریلوے اسٹیشن پر انتظامات نہ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ سبی ریلوے اسٹیشن پر پھنسے ہوئے مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جن کیلئے کھانے اور پینے کا کوئی مناسب انتطام نہیں کیا گیا۔