تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15

کراچی:نشانہ وار قتل، پرتشددواقعات میں سات افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بارہ بجے سے اب تک نشانہ وار قتل اور پرتشدد واقعات میں میاں بیوی سمیت سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔



بلدیہ ٹاؤن انیس ڈی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، جبکہ نیوکراچی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، نیپاچورنگی کے قریب نالے سے دو خواتین کی لاشیں بر آمد ہوئیں ۔



ادھر ماری پور اور لیاری میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔کیماڑی کے علاقے میں پولیس اہلکار نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔جب کہ نیوکراچی پولیس کوارٹر میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا سب انسپکٹر ذوالفقار اسپتال میں جان کی بازی ہار بیٹھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.