1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16
اٹک :چائنہ چوک کے قریب کنویں سے 8لاشیں برآمد
اے آر وائی - اٹک : اٹک میں تھانہ اٹک خورد کی حدود میں پیٹرول پمپ کے قریب گڑھے سے آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں ، پولیس کے مطابق مقتولین کی عمربائیس سے بتیس سال کے درمیان تھیں جنہیں چار پانچ روز پہلے قتل کرکے پھینکا گیاہے ۔
پولیس نے لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک منتقل کردی ہیں ۔ ڈی سی اواٹک ڈاکٹراخترعباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی شواہد کے مطابق مقتولین کا تعلق اٹک سے نہیں۔