تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:17

بارکھان میں نامعلوم افرادکی فائرنگ، دومزدورجاں بحق، تین زخمی

اے آر وائی - بارکھان : بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دومزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ بارکھان کے سے نمائندہ اے آروائی نیوز کے مطابق سڑک کی تعمیر کے لئے جانے والے مزدوروں پر چار نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد بخش اور ساجد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین مزدور شدید زخمی ہوگئے جنہیں رکھنی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.