1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18
نفسیاتی مریضوں کے ہاتھوں ڈاکٹراوراسپتال کا عملہ یرغمال
اے آر وائی - لاہور: لاہور میں منشیات و نفسیات کے نجی اسپتال میں مریضوں نے ڈاکٹر سمیت عملہ کے چار افراد کو یرغمال بنا لیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹر اور عملے کو دو گھنٹے بعد بازیاب کرایا۔
لاہور کے علاقے رحمان پورہ میں ایک نجی اسپتال میں نفسیاتی اور نشے کے عادی مریضوں نے ڈاکٹر اور عملے کو اپنی رہائی کے مطالبے پر یرغمال بنا لیا۔ پولیس کے مطابق مریضوں نے تقریباً دو گھنٹے تک ڈاکٹر اور عملے کو یرغمال بنائے رکھا اور ان کے پہنچنے پر ان کی رہائی عمل میں آئی ۔ جبکہ مریضوں کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو بیمار ہیں اور نہ ہی ان کا یہاں علاج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملہ ڈاکٹروں کے کہنے پر ان پر وحشیانہ تشدد کرتا رہتا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ نفسیاتی مریض ہیں اور یہ اس قسم کی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔