1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18
نشانہ وارقتل میں ملوث مہاجرقومی موومنٹ کاکارکن گرفتار
اے آر وائی - کراچی : کراچی پولیس نے نشانہ وار قتل میں ملوث مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا ہے جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے سیاسی بنیاد پر کئی لوگوں کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
ٹی پی او نیو کراچی ملک ظفر اقبال کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم وقاص احمد عرف ارمان کو اسلحے سمیت گرفتار کیا جس کا تعلق مہاجر قومی موومنٹ سے ہے ۔ ایس ایس پی نیو کراچی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چند روز قبل اورنگی ٹاؤن مہاجر چوک پر متحدہ قومی موومنٹ کے تین کارکنوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا ۔
اسی طرح اس نے محمود آباد میں بھی متحدہ قومی موومنٹ کے تین کارکنوں کا نشانہ وار قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔