تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18

سکھر : میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کھلم کھلا نقل

اے آر وائی - سکھر: سکھر میں کنٹرولر امتحانات کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ طلباء کیمرے کے سامنے بھی نقل کرتے رہے

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سکھر سمیت ریجن کل ایک سو اکیاسی امتحانی مراکز میں نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے۔



امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے منعلقہ ڈی سی او نے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جبکہ دس سے زائد چھاپہ مات ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں لیکن یہ تمام تر اقدامات بے سود ثابت ہوئے۔ امتحانات کے پہلے روز طلباء گائیڈز کھولے نقل کرتے رہے۔ امتحانات کے لیے سکھر،گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، خیرپور اور نوشہرو فیروز سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں طلبہ کے لیے ایک سو پینتالیس جبکہ طالبات کے لئیے چھتیس امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.