تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23

سبق یاد نہ کرنے کی سزا، استاد نے طالبعلم کو اسپتال پہنچادیا

اے آر وائی - پشاور : پشاور کے ایک پرائمری اسکول میں سبق یاد نہ کرنے پر استاد نےطالبعلم کو اتنا مارا کہ اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا. تشدد کا نشانہ بننے والا بچہ پرائمری اسکول اخوندآباد میں پانچویں جماعت کا طالبعلم ہے۔



اس کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے استاد کے ایک سوال کا جواب نہیں دیا تھا۔ بچے کے والد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معصوم بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے استاد کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نے ساتھ نہ دیا تو بچے کے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر ازخود کارروائی کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.