1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:26
کوئٹہ: گیس پائپ لائن تباہ، متعددعلاقوں کو سپلائی معطل
اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے مقام پر گیس پائپ لائن کودھماکہ خیزموادسے اڑادیا گیا جس کے باعث متعددعلاقوں کوگیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افرادنے گیس پائپ لائن کودھماکہ خیزموادسے اڑادیا جس سے تین انچ قطرکی پائپ لائن کونقصان پہنچادھماکے کے بعد متعددعلاقے کوگیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے گیس حکام کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔