1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:26
بلوچستان کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری
اے آر وائی - کوئٹہ : مغوی ڈاکٹرممتازحیدرکے قتل کے خلاف آج تیسرے روز بھی صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال اورسول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے۔۔اوپی ڈیز بند ہونےسے مریضوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔
پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اورسول ہسپتال میں تیسرے روزبھی ہڑتال ہے تاہم اس دوران ایمرجنسی اورشعبہ حادثات کھلے ہیں اوروہاں پر کام جاری ہے۔ چوبیس روزقبل ڈاکٹرممتازحیدرکواغواء کرلیا گیا تھا اورگزشتہ روز ان کی لاش برآمد ہوئی،جس کے خلاف ڈاکٹروں نے تین روزتک ہڑتال کی کال دی۔