تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:27

سندھ میں میٹرک کے امتحانات ، لوڈشیڈنگ جاری ،طلبہ پریشان

اے آر وائی - کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں ۔ امتحانی مراکز پر لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامناہے ۔ امتحانات میں نقل کا سلسلہ بھی برقرارہے ۔



لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلبہ شدید گرمی میں امتحان دینے پر مجبور ہیں ۔ طلبہ کاکہناہےکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے امتحان کی تیاری کرنا بھی مشکل ہوگیاہے ۔ انھوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہےکہ گذشتہ دو برس پہلے بھی لوڈشیڈنگ کے بحران کی وجہ سے طلبہ کو دو فیصد اضافی نمبر دیئے گئے تھے ۔ اب بھی وہی صورتحال برقرار ہے ۔اس لیے طلبہ کو دو فیصد اضافی نمبر دیئے جائیں ۔دوسری جانب میٹرک کے امتحانات میں نقل کا سلسلہ برقرار ہے ۔ نقل روکنے کےلئے بنائی گئی کمیٹیاں میں عملا ناکام نظر آرہی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.