تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:29

شجاع آباد:جوڈیشل ملزمان پرتھانےمیں شدیدتشدد،لہولہان کردیا

اے آر وائی - شجاع آباد : شجاع آباد میں پولیس نے جوڈیشل ہو نیوالے ملزمان پرتھانہ کے اندر شدید تشدد کا نشانہ بنا کر لہو لہان کر دیا۔ ملزمان غلام یٰسین اور محمد کاشف کو عدالت نے دو روز قبل جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن پولیس نے مبینہ طور پر مدعی محمد نواز سے بھاری رشوت لیکر ملزمان کو جیل بھیجنے کے بجائے غیر قانونی طور پر تھانہ میں رکھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔میڈیا کے پہنچنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع آباد خالد خان نے فوری طور پر ملزمان کو جیل بھجوا دیا اور میڈیا اس تشدد کے بارے میں کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.