1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:29
رابطہ کمیٹی کی جئےسندھ محاذکےرہنماؤں کےقتل کی مذمت
اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جئے سندھ متحدہ محاذ کے مرکزی رہنماء روپ لو جولانی ، سرائی قربان کھاڑو اورنور اللہ تونیو کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس المناک واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت ترین سزادی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے مقتولین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔