1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:31
یوم ارض:لاہور میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام واک کا اہتمام
اے آر وائی - لاہور : ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم ارض منایاجا رہا ہے۔ اس موقع پر ریسکیو ون ون ٹوٹو کی طرف سے واک کا اہتمام کیا گیا۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے تحت پنجاب کے چھتیس اضلاع میں واک سمیت مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔لاہور میں یوم ارض کے موقع پر ریسکیو آفس سے قذافی اسٹیڈیم تک واک ہوئی۔واک کے دوران شہریوں میں زمین سے محبت اجاگر کرنے کے لیئے پودے بھی تقسیم کئے گئے۔
واک سے قبل اے آر واائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو ڈاکٹر رضوان کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔