1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:58
اسلام آباد پولیس کاکارنامہ،معذورشخص کے خلاف ہنگامے کا مقدمہ
اے آر وائی - اسلام آباد : اسلام آ باد پولیس نے گھیراؤ جلاؤ کے ایک مقدمہ میں دونوں ٹانگوں سے معذور شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیاتاہم اے آروائی نیوز پرخبرنشرہونے کے بعد ایس ایس پی اسلام آباد نے معذورشخص کا نام ایف آئی آر سے نکالنے کی ہدایت کی ہے
دونوں ٹانگوں سے معذور پچپن سالہ علی گل خان نے اے آ ر وائی نیوز کو بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے دنوں ٹانگوں سے معذور ہے اور وہیل چئیر پر بہ مشکل حرکت کر سکتا ہے جس کے لئے اسے دو سے تین افراد کی مدد کی ضرورت ہے ۔ وفاقی دارالحکومت کی سبزی منڈی پولیس نے اس کے خلاف مظاہرہ کرنے ، ہنگامہ آ رائی سمیت توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر دیا ۔ انہوں نے حکومت اور چیف جسٹس آ ف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں ۔ایس ایس پی اسلام آباد نے اے آروائی نیوز کی اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے علی گل کا نام ایف آئی آرسے حذف کرنے کی ہدایت کردی ہے۔