1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:58
اسلام آبادمیں دوموٹرسائیکل سوارہلاک
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں راول چوک کے قریب تیزرفتارکارنے ریس لگانے کے دوران دوموٹرسائیکل سواروں کوکچل کر ہلاک کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو کاریں آپس میں ریس لگارہی تھیں ایک کارکی ٹکرلگنے سے ایک موٹرسائیکل پرسواردوافرادبری طرح کچلے گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے دونوں افرادکی نعشیں پمزہسپتال میں منتقل کردی ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔