تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:58

لاہور:شہریوں سے لوٹ مارکرنےوالا حافظ ڈکیت گینگ گرفتار

اے آر وائی - لاہور : لاہور میں پولیس نے مسافروں کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے حافظ ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ سات رکنی حافظ ڈکیت گینگ چنگچی رکشہ میں سوار ہوکر بڑی کرنسی کے نوٹ تبدیل کروانے کے بہانے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹا کرتا تھا جسے تھانہ بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے ۔



یہ گینگ پولیس کو قتل ڈکیتی اور اغوا کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا ۔ گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں سے پولیس نے بھاری اسلحہ ، موبائل فون ، نقدی اور ڈکیتیوں میں استعمال ہونا والا چنگچی رکشہ بھی برآمد کرلیا ہے ۔ تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.