1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59
اٹک پیٹرولیم کی جانب سےکرایوں میں اضافہ نہ کرنےکیخلاف دھرنا
اے آر وائی - کراچی : کورنگی نیشنل آئل ریفائنری کے سامنے آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کرایوں میں اضافہ نہ کرنےپر اٹک پیٹرولیم کے خلاف مظاہرہ کیاگیا اور دھرنا دیا گیا۔
آئل ٹینکرز مالکان کا کہنا تھا کہ ملک کی دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاہم اٹک پیٹرو لیم نے ابھی تک کرایوں میں اضا فہ نہیں کیا ۔ کرایوں میں اضافے تک دھرنا جاری رہے گا۔
دھرنے کے دوران تیل کی سپلائی لے جانے والے آئل ٹینکرز پر پتھراؤکر کے شیشے بھی توڑ دیے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر اکرم درانی اور ترجمان اسرار شنواری کا کہنا تھا کہ اٹک پیٹرولیم نے غیر قانونی طور پر این ایل سی کے پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کے ذریعے تیل کی سپلائی شروع کرد ی ہے ۔