1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6
جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکہ ، تین بوگیاں متاثر
اے آر وائی - جیکب آباد: سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ریلوے ٹریک پر بم دھماکے سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل ٹرین کا انجن تین بوگیوں سمیت ٹریک سے اتر گیا تاہم ٹرین میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق تین سے چار افراد ریلوے ٹریک میں بم نصب کررہے تھے کہ ٹرین کو آتے دیکھ کر فرار ہوگئے۔ اسسٹنٹ انجینئر ریلوے غلام عباس کے مطابق تمام مسافروں کو متبادل ٹرین کے ذریعے جیکب آباد روانہ کردیا گیا جبکہ ٹریک کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
اس علاقے میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں بولان میل کو دھماکے سے تباہ کرنے کی کوشش کی گئی اس سے قبل بھی کوئٹہ ایکسپریس ٹرین کو بھی دھماکے سے تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔