1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6
ڈیرہ بگٹی:گیس کی2پائپ لائنیں دھماکے سےتباہ،پیداوای عمل متاثر
اے آر وائی - ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم ملزمان نے گیس کی دو پائپ لائینوں کو دھماکے سے اڑا دیا پیر کوہ اور لوٹی پلانٹ میں گیس کی پیداواری عمل متاثر ہو گئی۔
متاثرہ پائپ لائینوں سے گیس کا اخراج جاری ہے۔ دھماکے کے باعث مختلف کنوؤں سے پیوریفکیشن پلانٹ کو گیس کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل حکام کے مطابق سیکیورٹی کلیرنس ملنے کے بعد متاثرہ پائپ لائنوں کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔
دوسری جانب قریبی پہاڑی سے پیر کوہ پلانٹ پر راکٹ داغا گیا جو کھلے میدان میں گر کر پھٹ گیا۔ حکام نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔