1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
چکوال:قصبہ بھلہ کی ڈسپنسری جانوروں کے باڑہ میں تبدیل
اے آر وائی - چکوال : چکوال کےقصبہ بھلہ میں لوگوں کے علاج کے لئے بنائی گئی ڈسپنسری جانوروں کے باڑہ میں تبدیل ہو گئی محکمہ صحت کی عدم دلچپسی کی وجہ سے ڈسپنسری زبوں حالی کا شکار ہے۔
ڈسپنسری 1970میں مقامی سماجی شخصیت ملک سلطان نے اپنی مدد آپ کے تحت بنا کر محکمہ صحت کے حوالہ کی تھی اور دور دراز سے آنے والے مریض اس سے مستفید ہوتے تھے مگرمحکمہ صحت نے اس ڈسپنسری پر توجہ نہ دی اور اب یہ ڈسپنسری کم اور جانوروں کے باڑے کا زیادہ منظر پیش کر رہی ہے۔
ڈسپنسری کےلیےتعینات عملہ کبھی کبھار ادھر کا رخ کرتا ہے جس کی وجہ سے بعض مقامی افراد اس کی اراضی اور عمارت پر قابض ہوگئے ہیں