1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:8
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ،آٹھ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں ایک خاتون سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔
گارڈن کے علاقے میں صبح سویرے ایک مسجدکے پیش امام کو فائرنگ کرکے جان بحق کردیاگیا۔اس سے پہلےمنظور کالونی گجر چوک پر فرنیچر مارکیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےدوسگےبھائی کالواورکامران جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کےمطابق دونوں افرادکالعدم تنظیموں سے وابستہ تھے،جنہیں ٹارگٹ کرکےقتل کیاگیا۔ماڑی پورکےعلاقے پانچ سو کوارٹر میں فائرنگ کے باعث عالم نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قتل خاندانی تنازعہ کے باعث ہوا ۔
اورنگی ٹاؤن میں میدان سے چالیس سالہ خاتون کی لاش ملی ،جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔عزیز آباد کے علاقے سے 35سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔جبکہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نامعلوم افراد جاں بحق ہوگئے ۔