تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9

ڈیرہ مراد جمالی:پولیس پر حملے میں دو اہلکار شہید،تین زخمی

اے آر وائی - ڈیرہ مراد جمالی : ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس پر حملے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان کو ہلاک کردیا گیا۔



پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پیرو پل کے مقام پر پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ گھات لگا کر بیٹھے ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔



پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جو بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.