تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ پرتشددواقعات،چارافرادجاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے پرتشدد واقعات کے دوران چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔



پولیس حکام کے مطابق لیاری کے علاقے کھڈہ مارکیٹ میں دو مختلف گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونیوالوں میں دو کے نام محمد رمضان اور عدنان معلوم ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔واقعے کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہوگیا اور کشیدگی برقرار ہے۔



اسی طرح ملیر لیاری ندی سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی جسے گلے میں پھندا لگاکر ہلاک کیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت غلام قادر کے نام سےہوئی جو شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ پولیس نے واقعات کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.