1 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:23
لاہور:پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک، ورثاکااحتجاج
اے آر وائی - لاہور : لاہور میں تھانہ لوئرمال پولیس کے تشدد سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ہے ۔ مقتول پولیس کانسٹیبل کا بیٹا تھا۔ اس کی ایک ماہ پہلےہی شادی ہوئی تھی.
مقتول کے ورثا نے تھانہ لوئر مال کے باہراحتجاج بھی کیا ۔ا س موقع پر مقتول نوجوان کے والد نے اے آروائی نیوز کو بتایاکہ پولیس نے اس کے بیٹے کو ڈکیتی کے شبہے میں حراست میں لیاتھا۔اور ایس ایچ او تھانہ لوئر مال نے بیٹے کی رہائی کےلئے پانچ لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی ۔ رشوت نہ دینے پر پولیس نے ان کے بیٹے کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔