1 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:34
ڈی آئی خان:پولیس مقابلہ ،2اشتہاری ہلاک،پولیس اہلکارشہید
اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ پنیالہ کی حدودوانڈہ عمری میں پولیس اور مفرورملزمان کے درمیان مقابلے میں دوملزمان ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یارک شہر کے قریب اشتہاری ملزم اسحاق کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نےعلاقے کا گھیراؤ کیا توملزمان نےفائرنگ کردی، فائرنگ کے دوران اشتہاری ملزم اسحاق موقع پر ماراگیاجبکہ ملزم کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کاسپاہی صفدروقار شدیدزخمی ہوگیا،جسے فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال پہنچایاگیالیکن وہ زندگی کی بازی ہارگیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو اشتہاری ہلاک ہو ئے ہیں۔شہید سپاہی صفدروقار کی نمازجنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی گئی جس میںایس پی انوسٹی گیشن اسلم خٹک اورڈی ایس پی ہیڈکوارٹرملک مشتاق سمیت دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔