1 مئی 2011
وقت اشاعت: 23:23
پاکپتن:ٹینکرکی صفائی کےدوران دونوجوان زہریلی گیس سے جاں بحق
اے آر وائی - پاکپتن : پاکپتن روڈ پر واقعہ رائس مل میں دونوجوان ٹینکر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سےجاں بحق ہو گئے،جبکہ ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں زندہ بچا لیا گیا۔
حیدرآباد سے ایک ٹینکرکےذریعے کیمیکل لایاگیاجس سے کیمیکل نکال کر صفائی کر لی گئی تھی تاہم ٹینکر میں زہریلی گیس موجود رہی صفائی کاجائزہ لینےکےلیےبدقسمت افراد23سالہ بابر اور بیس سالہ وقاص اور کنڈکٹرندیم ٹینکرکےاندرگئےتوتینوں کی حالت غیر ہوگئی ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی بابر اور وقاص جاں بحق ہو گئے جبکہ ندیم کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔