2 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:37
لاہور: لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے نوجوان زخمی
اے آر وائی - لاہور: لاہور کے علاقہ ملت پارک میں لین دین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا، سروسز اسپتال میں علاج نہ ہونے پر ورثاء سراپا احتجاج بن گئے اور زخمی کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔
لواحقین کے مطابق زخمی ہونے والے کاشف کا حامد ، اکمل اور شیراز سے پیسوں کا تنازع تھا۔ رات گئے انہوں نے کاشف کو پیسے دینے کے لئے بلا کر اس پر فائرنگ کر دی۔ کاشف زخمی حالت میں سروسز ہسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے پولیس آنے تک اسکا علاج کرنے سے انکار کردیا۔ اس صورتحال پر زخمی کے لواحقین طیش میں آ گئے اور انہوں نے اسپتال انتظامیہ اور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے توڑپھوڑ بھی کی۔ زخمی کاشف کے لواحقین کا کہنا تھاکہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔