تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 مئی 2011
وقت اشاعت: 17:3

کراچی : ایم کیو ایم کے رکن فاروق بیگ سمیت تین افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ تنظیمی کمیٹی کے رکن فاروق بیگ سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ شر پسندعناصر نے ایک گھنٹے میں نو گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ مختلف علاقوں میں کشیدگی کے باعث کاروبار بند کر دیا گیا ۔



اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فاروق بیگ کی گاڑی پر فائرنگ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں زخمی حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ دریں اثناء کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مزید دو افراد ہلاک ہو گئے ۔



واقعہ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات شروع ہو گئے ایک گھنٹے میں کورنگی تین نمبر،پاک کالونی ، لانڈھی ، لیاقت آباد الکرم اسکوائر ، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں ایک گھنٹے کے اندر نو گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ۔ دریں اثناء طارق روڈ ،کھارادر ، حیدر ی ،لانڈھی شاہ فیصل ، گلش اقبال اور گلستان جوہر میں بھی شدید فائرنگ کی گئی اور دکانیں و کاروبار بند کروا دیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.