تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:34

ایم کیوایم تنظیمی کمیٹی کےرکن سمیت5افرادفائرنگ میں جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے رکن فاروق بیگ سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ مختلف علاقوں میں بائیس گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی کی صورتحال پر وزیراعظم گیلانی سے تشویش کا اظہار کردیا۔



کراچی کے علاقے کورنگی میں نا معلوم افراد نے متحدہ قومی موومنٹ تنظیمی کمیٹی کے رکن فاروق بیگ کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔ جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں مزید چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، فائرنگ کے واقعات پاک کالونی، کورنگی ، اور مومن آباد میں پیش آئے۔ جبکہ گارڈن اور جیل چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔



فائرنگ کے واقعات کے ساتھ نامعلوم ملزمان کی جانب سے سڑکوں پر پرائیوٹ گاڑیاں اور بسیں نذر آتش کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اور چند گھنتوں میں بائیس گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ جبکہ صدر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.