تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:27

کراچی:فائرنگ ، جلاؤگھیراؤ، 7افرادجاں بحق، 29گاڑیاں نذرآتش

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں متحدہ کے رکن سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ انتیس گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم گیلانی نے وزیر داخلہ رحمان ملک کو شہر کی صورتحال پر متحدہ کے تحفظات کا ازالہ کرنے کا ٹاسک دے دیا۔



کورنگی میں نامعلوم افراد نے ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے رکن فاروق بیگ کو لاندھی سے واپسی آتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ کورنگی میں ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طارق روڈ اور پاک کالونی میں ایک، ایک شخص کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔۔ لی مارکیٹ میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا۔



دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں انتیس گاڑیوں کو نذرِآتش کردیا گیا جبکہ شہر بھر کے کاروباری مراکز بند ہوگئے ۔ صدر میں پولیس نےہنگامہ آرائی اور جلائو گھیراو میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔متحدہ کے رکن فاروق بیگ کوکورنگی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےقتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ہدف بنا کر قتل کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.