9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:16
قصور: بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج
اے آر وائی - قصور میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور بجلی کے بل نذر آتش کیئے۔ بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر شہریوں نے ریلیاں نکالیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کئی کئی دن تک غائب رہتی ہے لیکن بل باقاعدگی سے آ رہے ہیں ۔ مظآہرین نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے جبکہ مشتعل مظاہرین نے زبردستی کاروبار بند کرادیا۔