9 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:25
لاہور: تین سو تولے سونے کے زیورات برآمد، دو ملزمان گرفتار
اے آر وائی - لاہور پولیس نے تین سو تولے زیورات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پانچ جنوری کی رات گارڈن ٹاؤن کے علاقہ جیون ہانہ پنڈ کے رہائشی ریاض گجر سے اس کا منہ بولا بیٹا اپنے ساتھی کے ہمراہ تین سو تولہ زیورات لوٹ کر فرار ہوگیا۔
ملزم نے گھر میں داخل ہونے کے بعد گھر والوں کو نشہ آور اسپرے کے ذریعے بے ہوش کردیا تھا۔ لوٹے گئے سونے کی مالیت دو کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا کہ ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔