تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 جون 2011
وقت اشاعت: 20:28

بالی وڈ اور لالی وڈ میں دوستیوں کا موسم عروج پر

اے آر وائی - ممبئی : بالی وڈ اور لالی وڈ میں ان دنوں دوستیوں کا موسم عروج پر ہے۔ بالی وود میں کرن جوہر اور سنجے لیلا آپس میں گلے مل لیے اس سے پہلے کترینہ کیف اور رنبیر کپور نے آپس میں گلے شکوے دور کیئے تھے۔ ایسے موقع پر لالی وڈ کیوں پیچھے رہے یہاں بھی ریما اور میرا نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔



ماضی کے یہ دوست کچھ عرصے سے ایک دوسرے سے الگ تھے لیکن ایک کافی شاپ میں ملاقات کے بعد ایک دوسرے سے گلے شکوے دور کرلئے اور یہ سب ہوا سونم کپور کی موجودگی میں۔ یہ بھی اچھا رہا تاکہ کوئی گواہ تو ہو اس دوری کے خاتمے کا۔ اس ملاقات سے پہلے یہ دونوں ایک ٹی وی شو میں ملے تھے جہاں ایک دوسرے سے بغلگیر بھی ہوئے تھے ۔ اچھا ہی ہو کہ ہاتھ میں ہاتھ اور دل سے دل ملے رہیں۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.