تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 جون 2011
وقت اشاعت: 5:54

ہیری پوٹر اینڈ دا ڈیتھلی ہیلوزپارٹ ٹو15جولائی کو ریلیز ہوگی

اے آر وائی - لاس اینجلس: ہیری پوٹر کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔۔ ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم ہیری پوٹر اینڈ دا ڈیتھلی ہیلوز پارٹ ٹو کا ٹریلیر ریلیز کر دیا گیا ۔فلم پندرہ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



ہیری پوٹر کی ہر نئی فلم کا ناظرین کو بے چینی سے انتظار رہتا ہے۔اور اب وہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں ،ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم دا ڈیتھلی ہیلوز پارٹ ٹو کا ٹریلر ریلیز کردیا گیاہے۔



ٹریلیر دیکھ کر پوری فلم کا اندازہ تو نہیں ہوتا مگر یہ کہا جاسکتا ہے کہ فلم میں ہیری پورٹر اور اس کے دشمن والڈی مارٹ کے درمیان سخت مقابلہ دکھایا گیا ہے۔ ہیری پوٹر ناول سے ماخوذ کہانی پر بننے والی سات فلموں کے اب تک چھ ارب چالیس کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.