تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 17:43

کترینہ کیف گلوکارہ کے طور پر لائیو کونسرٹ کریں گی

اے آر وائی - ممبئی : کترینہ کیف کے دیوانے اب انکا نیا روپ دیکھیں گے۔بالی ووڈ باربی ڈول پہلی بار زندگی میں گلوکارہ کے طور پر لائیو کونسرٹ کریں گی۔



بالی ووڈپروڈیوسر یش راج چوپڑا نے فلم میرے برادر کی دلہن کی پروموشن کے لئے کترینہ کیف کو یہ مشورہ دیا کہ وہ بھی علی ظفر اور عمران خان کے ساتھ لائف کونسرٹ کریں، جس پر پہلے تو کترینہ کیف خوب ہنسیں لیکن پھر حامی بھر لی ۔



عمران خان نے کیٹ کو اپنے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرنے کےلئے راضی کیا تو علی ظفر کیوں پیچھے رہتے ، انھوں نے کیٹ کو اپنے ساتھ گانا گانے کی آفر کرڈالی۔پھر تو کترینہ خوشی کے مارے اچھل پڑیں اور دن گن گن کر کونسرٹ کا انتظار کرنے لگیں۔یہ کترینہ کیف کی زندگی کا پہلا لائف کنسرٹ ہوگا جس میں گلوکارہ کے طور پر سامنے آئیں گی۔اس سے پہلے کترینہ نے بچوں کی نظمیں گائیں تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.