تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 جولائی 2013
وقت اشاعت: 12:54

ہانگ کانگ کی ایکشن فلم”ڈرگ وار“ کا نیا ٹریلر منظرِعام پر آگیا

جیو نیوز - ہانگ کانگ…این جی ٹی…ہانگ کانگ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپورفلم ”ڈرگ وار“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ Johnnie Toکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی منشیات کا کاروبار کرنے والے اسمگلروں کے گینگ اور پولیس کے درمیان لڑائی کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں اسمگلرز کے گینگ کا سربراہ ایک حادثے کے نتیجے میں پولیس کے ہتھے چڑھ جاتا ہے۔ ہانگ کانگ کے معروف اداکار لوئس کُو اسمگلر کے کردار میں نظر آئیں گے جو سزائے موت سے بچنے کیلئے پولیس کے ساتھ مل کر اس گینگ کو پکڑوانے کیلئے پولیس کی مدد کرتے ہیں۔ ایکشن، تھرل اور ایڈونچر پر مبنی یہ فلم رواں سال 26جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.