تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:48

پُر اسرار قاتل کے گِرد گھومتی ہارر فلم" اسٹیج فرائیٹ" کا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک…این جی ٹی…ہالی وڈ میں آجکل ایک پُر اسراقاتل کے چرچے زوروں پر ہیں، اسی سلسلے میں ہارر فلم اسٹیج فرائیٹ'Stage Fright' کانیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایت کار جیروم سیبل کی اس فلم میں مرکزی کردارمیٹ لوف اور منی ڈریورنبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلی میکڈونلڈ، ڈوگلس اسمتھ اورکینٹ نولن شامل ہیں۔میگینٹ اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی انسانی خون کے پیاسے ایک ایسے پُر اسرار قاتل کے گِر د گھوم رہی ہے جو ایک قدیم اوپیراتھیٹرمیں پرفارم کرنیوالے فن کاروں کو خوفناک انداز میں قتل کر رہا ہے لیکن پولیس کوئی بھی سراغ لگانے میں ناکام رہتی ہے۔دل دہلا دینے والے واقعات کی عکاسی کرتی اس سنسنی خیز فلم کودیکھنا ہے تو دِلوں کو تھام کر دیکھئے گا جو 9مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.