تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:46

جیو فلمز کے بینر تلے، فلم ریوکا سیکیویل ریو2

جیو نیوز - کراچی …بچے تیار ہوجائیں کیوں کہ جیو فلمز کے بینر تلے فلم ریوکا سیکیویل ریو 2 آرہا ہے۔ فلم امریکا اور پاکستان کے سینماؤں میں 11اپریل کو ریلیز کی جائیگی۔ریو2 بلو،جیول اور ان کے تین بچوں کی کہانی ہیجو برازیل کے شہر ریوڈی جنیروسے امیزون کے جنگلات میں پہنچ جاتے ہیں۔یہاں ان کی ملاقات بلو کے بچھڑے ساتھیوں اور جیول کے پاپا سے ہوتی ہے ۔ بلو کا سامنا دشمنوں سے ہوتا ہے اوروہ اپنے ساتھیوں کی حفاظت کے لیے لڑتا ہے۔ وہ ایک فٹ بال میچ بھی کھیلتا ہے۔ ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 11اپریل سے پاکستان بھر کے سینماوٴں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.