تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:56

غیر اخلاقی وڈیو، میرا اور نوید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

جیو نیوز - لاہور…لاہورکی سیشن عدالت نے تھانہ مزنگ پولیس کوغیراخلاقی ویڈیو کیس میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نویدکیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ اداکارہ میراخبروں میں رہنے کا ہنر خوب جانتی ہیں۔ کبھی ان کی گلابی انگریزی انہیں اِن رکھتی ہے۔تو کبھی الٹی سیدھی حرکتوں کے چرچے،آج کل ان کی متنازعہ ویڈیو کی خبریں گرم ہیں۔لاہور کے ایک شہری محمد شبیر نے اداکارہ میرا اور ان کے شوہر کیپٹن نوید کے خلاف غیر اخلاقی ویڈیو تیار کرنے پر عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیو اسلامی اقدار کے منافی اور قانون کی خلاف ورزی ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔اداکارہ میرا کے وکیل کہتے ہیں کہ درخواست گزار نے ثبوتوں کے بغیر الزامات لگائے۔لاہور کی سیشن عدالت نے وکلا کے دلائل سنے، اور تھانہ مزنگ پولیس کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ وہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.