تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
8 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:24

"ایکس مین : ڈیز آف فیوچر پاسٹ"کانیاٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کے سلسلے کی نئی فلم "ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ"کانیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ سپر ہیرو سیریز کی ساتویں فلم ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کی ہدایتکاری برائن سنگر نے دی ہے جبکہ اسکرین پلے سائمن کنبرگ نے تحریر کیا ہے۔ ایکس مین اور ایکس مین ٹو کے بعدسنگر اس سیزیر کی تیسری فلم کی ہدایتکاری کررہے ہیں جس میں مائیکل فاس بینڈر،جیمز میکوئے،جینیفر لارنس،شان ایشمور،ہیلی بیری،ہیو جیک مین،اینا پیکوئن،جوش ہیلمان اور لوکاس ٹل سمیت دیگر اہم اداکار اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔لورین شولر ڈونر اور برائن سنگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ٹوئنٹتھ سینچری فاکس کے تحت 2Dاور3Dفارمیٹس میں رواں سال21 مئی کو دنیا بھر میں اور23مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.