تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:12

تھری ڈی فلم ریو کے سیکوئل" ریو ٹو" کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک… این جی ٹی…2011کی بلاک بسٹرتھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ریوایک بار بھر دنیا بھر کے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑنے میں کے لیے تیار ہے۔ پالتونیلے پرندےBluکے گرد گھومتی فلم ریو کے سیکوئل "ریو ٹو"کاایک نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔ کمپیوٹر اینیمیشنزکا تڑکا لیے میوزیکل ایڈونچر کامیڈی فلم "ریو ٹو"کی ہدایتکاری کارلوس سالڈنہا نے دی ہے جس کے کرداروں کے لیے معروف ہالی ووڈ اداکاروں این ہتھ وے،جیسی ایزنبرگ،جیمی فاکس،ٹریسی مورگن،جارج لوپز،اینڈی گارشیا اور گلوکار ولیم کی آوازوں میں ڈائیلاگز عکسبند کروائے گئے ہیں۔ریو ٹو کی کہانی بلیو، اسکی بیوی جیول اور تین بچوں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں اور پھر جیول بچوں کوعام پرندوں کی طرح زندگی گزارنے کاطریقہ سکھانے ایمزون کے جنگلات میں لیجاتی ہے۔بلیو اسکائی اسٹوڈیوزکے اشتراک سے بروس اینڈرسن اور جان سی ڈونکن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 20thسینچری فاکس کے تحت رواں سال11اپریل کو امریکا میں ریلیز کردی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.