9 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:32
دلوں کو چھولینے والے شاعر منیر نیازی مرحوم کی 87ویں سال گرہ
جیو نیوز - لاہور…ایک تھے منیر نیازی جن کا دل جنگلوں، پہاڑوں اور سمندوروں کی تال پر دھڑکتا تھا۔ آج اسی منیر نیازی کی 87ویں سالگرہ ہے جو عمر بھر سب سے ناراض رہے۔ خود پسند منیر نیازی کو دشمنوں کے نرغے میں رہنا اچھا لگتا تھا۔ انہیں ہر آدمی کو ناراض کرنے کا ہنر بھی خوب آتا تھا۔ اپنے ہم عصر شاعروں کو تو منیر نیازی شاعر ہی نہیں مانتے تھے۔ منیر نیازی کا جسم تو شہر میں رہتا تھا مگر روح دریاوٴں، جنگلوں اور پہاڑوں میں بھٹکتی تھی۔ اپنی شاعری میں منیر نیازی اعتراف کرتے ہیں کہ
کسی کو یاد رکھنا ہو،یا کسی کو بھول جانا ہو، ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں