تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:20

ہالی وڈ کی شاندار اینی میٹڈ فلم ریو ٹو کا کراچی میں پریمیر

جیو نیوز - کراچی …ہالی وڈ کی شاندار اینی میٹڈ فلم ریو ٹو کا پریمیر کراچی کے ایک سینما گھر میں پیش کیا گیا، بچوں بڑوں سب نے مووی کو خوب پسند کیا اور سب کو دیکھنے کی تاکید بھی کی۔بلو پرندوں کے گرد گھومتی مووی ریو ٹو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ریو ٹو کی کہانی نیلے طوطوں کی ہے جو اپنے کھوئے ہووٴں کی تلاش میں امیزون کے جنگلات کا رخ کرتے ہیں۔فلم کا پریمیر دیکھنے کیلئے آنے والے بچوں نے دلکش مناظر اور پرندوں کی شرارتوں پر مبنی اس اینیمیٹڈ فلم کو نہ صرف انجوائے کیا بلکہ سب کو یہ مووی دیکھنے کا مشورہ بھی دیا۔پرندوں کے نت نئے انداز دیکھنے کے لئے بڑے بھی اپنے آپ کو نہ روک سکے۔ مووی کی پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ نمائش سے پہلے ہی سارے سینما ہاؤس بک ہوچکے ہیں۔ناظرین کا کہنا ہے کہ ریو ٹو اپنی انفرادیت کی بدولت سب کے دلوں پر راج کرنے کو تیار ہے۔ریو ٹو جیو فلمز کے بینر تلے آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے پریمیر شو میں عوام کا جنون بتا رہا ہے کہ وہ اس فلم کا بے تابی سے انتظار کر ہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.