14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:35
اکشے اور سوناکشی کی ایکشن تھرلر فلم ’ہالیڈے‘کے پہلے گانے کی ویڈیو ریلیز
جیو نیوز - ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’ہالیڈے‘ کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے" تو ہی تو ہے خیال میرا"کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔ رائٹر وہدایتکار اے آر مرگادوس کی اس فلم میں اکشے اور سوناکشی کیساتھ ساتھ گوندا،فریڈی دارو والا اور ذاکر حسین اہم کردار ادا کررہے ہیں۔وپل شاہ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2012کی تامل بلاک بسٹر فلم’ تھپاکی‘ کا ریمیک ہے جسکا میوزک مرگادوس نے خود معروف موسیقار پریتم کیساتھ ملکر ترتیب دیا ہے۔ایکش و تھرل سے بھرپور یہ فلم رواں سال6جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔